شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی -
The news is by your side.

Advertisement

شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

لاہور: شہباز شریف کی گرفتاری پر راناثناء اللہ نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، حکومت میں بیٹھے قبضہ گروپ کو پکڑا جانا چاہیے۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی: رانا ثناء

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پارلیمنٹ پر حملہ ہے، ثبوت نہیں ہے، پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی۔

رانا ثناء نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست دی گئی ہے، اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی۔


یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ


انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو گرفتاری کے خلاف اعتماد میں لیا جائے گا۔ مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ہم سب ان کی رہنمائی میں جمہوریت کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی قیادت ہی میں سیاست کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع شدہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی تصور نہیں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں