تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کوشش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھوں جہاں مجھے رکھا گیا تھا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ پوری کوشش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھوں جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔

نجی نیوز چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن لوگوں کو ہم نے جیل میں رکھنا ہے اتنی جگہ موجود ہے، جن کو ضرورت ہے انہیں جیل میں رکھیں گے تاکہ پتا چلے جیل کیا ہوتی ہے، عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیے ایک کا بھی ثبوت نہیں دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اس سیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ: عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں، رانا ثنا اللہ

ٹاک شو میں انہوں نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن دوبارہ درخواست دیں گے تو فواد چوہدری کو دوبارہ گرفتار کریں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں ان کو دھمکیاں دی گئی تو مقدمہ درج ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا وہ حوصلہ پیدا کریں، جو شیخ رشید نے کہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اعظم سواتی نےغلط ٹوئٹ کیا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثںا اللہ نے بتایا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق کبھی جنوری یا دسمبر کی بات نہیں کی بلکہ میں نے کہا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن سے پہلے واپس آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کی تاریخ نواز شریف خود دیں گے جبکہ الیکشن سے پہلے آ کر انتخابی مہم چلائیں گے۔

متعلقہ: نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیے

وزیر داخلہ نے گزشتہ سال نومبر میں نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان کی مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اختر مینگل نے وعدہ کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو مچھ جیل میں رکھیں گے، کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو اب تک عمران خان گرفتار ہو چکا ہوتا اور فتنہ سر نہ اٹھاتا۔

Comments

- Advertisement -