جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف ن لیگ کی درخواست واپس کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر ن لیگ نے عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی لیگل ٹیم نے عدالت میں درخواست جمع کرادی تاہم سینئر سول جج نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

ن لیگ کی لیگل ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، عدالت وارنٹ واپس لے کر ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دے۔

- Advertisement -

درخواست پر ملزم وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے دستخط نہ ہونے پر سینیئر سول جج نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا اور کہا کہ وکالت نامے پر رانا ثنا اللہ کے دستخط کراکر جمع کرایا جائے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے تین روز قبل ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، پولیس گرفتاری کیلیے روانہ

اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں