پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو کس کیس میں سزا ہوگی؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوجائے گی، وہ خود اپنے دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی، یہ کیس دو جمع دو کی طرح ہے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خودہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی ، وہ سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین سے ہی بات کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سربراہ آنکھ مارنے والا بندہ نہیں، واضح کردوں انہوں نے گزشتہ 2 سال اور آگے بھی 3 سال کسی کو آنکھ نہیں مارنی۔

آئینی ترامیم میں ووٹ سے متعلق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ترامیم کیلئےبندے اٹھانےوالی بات درست نہیں،سب ڈرامہ تھا، کس نے کیا ڈرامہ کیایہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتہ ہے۔

علی امین گنڈا پور کے بیان پر انھوں نے کہا کہ گنڈاپور کے ملے ہونے پر مجھے شک ہے وہ دونوں طرف کھیلتا ہے، گنڈا پور انتظامیہ سے کہتا ہےڈی چوک کو ہاتھ لگانے دیں پھر نکل جاؤں گا، گنڈا پور اس بار خود ٹھیک ہو جائیں گے یا کر دیئے جائیں گے۔

اپوزیشن سے مذاکرات کے سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے بتایا کہ نوازشریف کی ہدایت پرسیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتانی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں