اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

رانا ثنااللہ کا بیان سراسرجھوٹ اور الزام تراشی پرمبنی ہے، ترجمان پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

رانا ثناللہ کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا بیان سراسرجھوٹ اور الزام تراشی پرمبنی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے سے متعلق حقائق کو مسخ کرنا حکومتی بےبسی کا اشارہ ہے، یہ اپنے جرم سے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے نئے بیانیے تشکیل دینے کی مہم میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فی الوقت بانی پی ٹی آئی ہی ہیں جو نوجوان طبقے میں مقبول ترین لیڈر ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں نوجوانوں اور کھیل کے شعبے کیلئے تاریخی اقدامات کیے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوجوان ہنرمند پروگرام اور بلاسود قرض کی فراہمی جیسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا، ایسے علاقوں میں اسپورٹس کمپلیکس شروع کیے جہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنھیں فسادیوں اور انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

کھیلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں، نوجوانوں کیلیے متعدد پروگرام جاری ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، نوجوان ملک دشمنی عناصر کی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔

نوجوانوں کو فسادیوں اور انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا اللہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں