پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

طلبا کے لئے 1 لاکھ روپے کا نقد انعام ، بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا میٹرک میں پوزیشن ہولڈرز کے نقد انعام کی رقم 20 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بٹن دبا کر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج آن لائن جاری کر دیے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ اس بار تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج ایک ساتھ جاری کیے گئے ہیں اور شفاف نتائج کی فراہمی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو عملی شکل دی گئی ہے۔

رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے نقد انعامات 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ کامیاب طلبہ کو نقد انعام کے ساتھ لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔

Govt Schemes – Latest Updates by ARY News

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار نتائج کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ طلبہ اب ہارڈ کاپی کے بجائے آن لائن تصدیق شدہ رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے، جبکہ نجی اسکولوں کے طلبہ اپنے اداروں کے پورٹل سے بھی رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ ان آن لائن رزلٹ کارڈز کے لیے الگ سے تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے طلبہ فوری طور پر مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت تمام تعلیمی بورڈز کو تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جا رہی ہے، آئندہ سال پیپر چیکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مکمل اسکرین مارکنگ متعارف کرائی جائے گی، جبکہ سنٹرلائزڈ پیپر چیکنگ کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ طلبہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنا امتحانی پرچہ خود بھی ری چیک کر سکیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس سال کسی بھی مقام سے امتحانی مراکز فروخت ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی، جبکہ صوبے بھر میں نقل مافیا کا 95 فیصد تک خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات میں طلبہ کی انرولمنٹ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں