جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ ایسا ہی رہا تو پابندی لگانے کا سوچنا پڑے گا، رانا تنویر

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ ایسا ہی رہا تو پابندی لگانے کا سوچنا پڑے گا۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ بیانات آتے رہے تو پی ٹی آئی کا وجود ملک کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں بغاوت کے مترادف ہیں۔

رانا تنویر نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے ہی موقف تھا عمران خان ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، دھرنوں میں ان کے خلاف کوئی ایکشن ہوجاتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

یہ پڑھیں: پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ہے: اختیار ولی خان

وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں کچھ ایسی ترامیم آئیں جن میں صوبے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات کے پی اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمران خان میں سے کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سیاسی ڈائیلاگ کے سارے دروازے بند ہو چکے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند کر کے یہ گہری کھائی میں گر چکی ہے۔

اختیار ولی خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی اگلی خواہش خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں