تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی سے متعلق میڈیا سے درخواست

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی ’راحا‘ سے متعلق میڈیا سے اہم درخواست کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں درخواست کی کہ راحا کے لیے ’نو فوٹو پالیسی‘ پر سختی سے عمل کیا جائے۔

رنبیر کپور نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگ صبر کریں اور راحا کو 2 سال کی ہونے دیں، میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ آپ لوگوں کی ڈیوٹی ہے کیوں کہ جتنی آپ لوگوں کو ہماری ضرورت ہے اتنی ہی ہمیں بھی آپ کی ضرورت ہے۔

جوڑے نے میڈیا کو یقین دلایا کہ وہ راحا کو ہمیشہ کے لیے لوگوں سے نہیں چھپائیں گے لیکن اس وقت بیٹی کی پرائیویسی کے لیے فکر مند ہیں۔

متعلقہ: شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو نیا نام دے دیا

راحا سے ملاقات کے لیے شرائط:

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نوزائیدہ بیٹی سے ملاقات کرنے والوں کے سامنے دو سخت شرائط رکھی ہیں۔ جوڑا دیگر اداکاروں کی طرح بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کروانا چاہتا۔

انہوں نے بیٹی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنائیں۔

دوسری شرط بیٹی کی صحت کے لیے ہے۔ ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ منفی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ: فٹبال کلب بارسلونا کی عالیہ اور رنبیر کو والدین بننے پر مبارکباد

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

Comments

- Advertisement -