تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

رنبیر عالیہ شادی، مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں اور ساتھی فنکاروں مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شادی میں مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی اس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتو کپور نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کا کھانا تیار کروانے کے لیےخصوصی طور پر دہلی اور لکھنؤ سے شیف بلوائے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی کے مینیو( کھانے کی فہرست میں اطالوی، میکسیکن، پنجابی، مغلائی جیسے کھانے رکھے گئے۔

اس کے علاوہ بریانی اور کباب کے ساتھ ایک خصوصی دہلی چاٹ کاؤنٹر بھی تھا جبکہ 25 سے زیادہ ویگن اور ویجیٹیریئن کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل شب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رسمِ حنا سے کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں مہیش بھٹ، پوجا بھٹ، سونی رازدان، نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، کرینہ کپور خان، شویتا بچن نندا، کرشمہ کپور، آیان مکھرجی، کرن جوہر اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں