تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی غائبانہ شادی، تصاویر وائرل

ممبئی: بالی وڈ اسٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے بخار میں مبتلا مداحوں نے ان کی غائبانہ شادی بھی کروا دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مداحوں کی جانب سے ان کی غائبانہ شادی شادی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ تصاویر ریاست کلکتہ کی ہیں۔ مداحوں نے دیو ہیکل گڑیا اور گڈے کو بنگالی عروسی لباس میں سجا کر اُن کے چہروں پر رنبیر اور عالیہ کے چہرے لگا دہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

غائبانہ شادی میں ساری رسومات ادا کی گئی اور تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

گزشتہ روز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر کئی روز سے گردش کرنے والی خبروں کو سچ ثابت کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے سات پھیرے لیے، دونوں اداکاروں نے اس پُرمسرت دن کے موقع پر گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

عالیہ بھٹ نے گولڈن رنگ کا عروسی لباس اور جیولری پہنی جب کہ رنبیر نے اسی رنگ کی شیروانی اور کُلا زیب تن کیا۔

Comments

- Advertisement -