The news is by your side.

Advertisement

رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کیساتھ شادی سے متعلق بڑا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی گرل فرینڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ افواہیں تھیں کہ بالی وڈ کے دونوں فنکار اگلے ماہ اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اور عالیہ عنقریب شادی کرنے والے ہیں۔ اداکار نے شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن انہوں نے پہلی بار اس متعلق گفتگو کی ہے۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اس سے قبل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں۔ ”انڈیا ٹو ڈے“ کو ذرائع نے بتایا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی رواں سال اپریل میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی جلد انجام پائے گی، انڈسٹری میں اس حوالے سے گفتگو بھی جاری ہے، رنبیر کی والدہ نیتو کپور کو حال ہی میں ایک مشہور ڈیزائنر کے اسٹور پر دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے کہا گیا کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اکتوبر میں طے پائی ہے لیکن اب اپریل میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں