ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ویڈیو: رنبیر کپور فلم کی اسکریننگ کے بعد فوٹو گرافرز پر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور والدہ نیتو کپور کی فلم ’دادی کی شادی‘ کی اسکریننگ کے بعد فوٹو گرافرز پر بھڑک اٹھے۔

اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں والدہ نیتو کپور کی آنے والی فلم ’دادی کی شادی‘ کی اسکریننگ میں اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ شرکت کی۔

تاہم ایک موقع پر رنبیر کپور ’پاپا رازی‘ پر غصہ کرتے دکھائی دیے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسکریننگ کے بعد باہر نکلے تو فوٹو گرافرز نے انہیں گھیر لیا جس پر اداکار نے سخت ردعمل دیا، افرا تفری کے دوران رنبیر کپور غصے میں دکھائی دیے، جب ہجوم حد سے زیادہ بڑھ گیا تو اداکار نے فوٹو گرافرز سے فاصلہ برقرار رکھنے کا کہا۔

انٹرنیٹ پر صارفین نے اس پر ملا جلا ردعمل دیا ہے جہاں کچھ لوگوں نے غصہ کرنے پر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا دفاع بھی کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاپا رازی کی جانب سے مسلسل مداخلت کسی بھی شخصیت کے لیے پریشان کن ہوسکتی ہے، ایسے حالات میں پرسکون رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ صرف کیمرہ ہاتھ میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ تصاویر بنانا شروع کردیں پہلے اجازت لینی چاہیے۔

واضح رہے کہ نیتو کپور اور کپل شرما کی فلم ’دادی کی شادی‘ مزاح سے بھرپور ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں آر سارتھ کمار، یوگراج سنگھ، تیجسونی کولہا پوری، ادیتی متل، نگہت خان، ودھان شرما اور سورنا پانڈے شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں