رنبیرکپور نئی فلم میں فٹبالر کا کردار ادا کریں گے -
The news is by your side.

Advertisement

رنبیرکپور نئی فلم میں فٹبالر کا کردار ادا کریں گے

ممبئی : بھارتی اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والے فلم ’’گرلز ودِ گولز‘‘ میں  فٹبالر کا اہم کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رنبیرکپور  فینز کے نام سے بنی ہوئی آئی ڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’رنبیرکپور نئی آنے والی بھارتی فلم گرلز ودِ گولز میں فٹبالر کا کردار ادا کررہے ہیں، اس حوالے سے مزید خبروں کے حوالے سے جلد آپ کو آگاہ کیا جائے گا‘‘۔

اس پوسٹر میں رنبیر کپور کو کئی لڑکیوں کے ہمراہ دکھایا گیا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ میں فٹبالیں تھامی ہوئی ہیں  جبکہ دوسرے فلم کے پوسٹر میں لڑکیوں کے گروپ فوٹو کے پیچھے رنبیر کپور کی بڑی سی تصویر واضح طور پر نظر آرہی ہے،پوسٹر کو دیکھ کر بظاہر اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ نظر آنے والی تمام لڑکیاں فٹبال کھلاڑی بننے کی خواہش مند ہیں۔

ranbir-post

واضح رہے رنبیر کپور کی جانب سے اس خبر یا اس ٹوئیٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں