ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نہ صرف آن لائن سٹے بازی میں ملوث نکلے بلکہ انہیں تفتیش کیلیے بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آن لائن بیٹنگ ایپ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے جس میں رنبیر کپور کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
ای ڈی نے سمن جاری کرتے ہوئے اداکار کو تفتیش کیلیے 10 اکتوبر کے دن ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
رنبیر کپور پر الزام ہے کہ انہوں نے بیٹنگ ایپ کی تشہیر کی اور اس کے بدلے میں رقم حاصل کرتے رہے۔ ان کے علاوہ بالی وڈ کے بڑے نام ٹائیگر شروف، سنی لیونی، نیہا ککڑ سمیت دیگر بھی ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔
اس سے قبل ای ڈی نے ممبئی کے متعدد علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 417 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔
سوربھ چندراکر اور روی اپل نے سٹے بازی کیلیے ایپ اور ویب سائٹ بنائی۔ اگرچہ انڈیا میں یہ غیر قانونی ہے لیکن ملزمان نے اس کام کو دیگر ممالک میں جاری رکھا۔