بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سلمان خان کو بدترین شکست، رنبیر کپور کی حیران کن کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نوجوان نسل کے اسٹار رنبیر کپور نے سپراسٹار سلمان خان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم سنجو نے فقط چھ روز میں دبنگ خان کی فلم ریس تھری کو پچھاڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی میگا بجٹ فلم ریس تھری عید پر ریلیز ہوئی تھی اور اس سے تین سو کروڑ کے بزنس کی توقع کی جارہی تھی، مگر فلم توقعات پر پوری نہیں اتری۔

- Advertisement -

سلمان خان کی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے منفی ردعمل ملا،عید جیسے بڑے فیسٹول پر ریلیز ہونے کے باوجود فلم باکس آفس پر پرفارم نہیں کرسکی اوربیس دن میں صرف 171 کروڑ کما سکی۔

اس کے برعکس راج کمار ہیرانی کی فلم سنجو کو حیران کن ردعمل ملا اور یہ فلم صرف چھ دن میں 186 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ فلم بہ آسانی 300 کلب کا حصہ بن جائے گی۔ یہ اس کلب کا حصہ بننے والی راج کمار ہیرانی کی دوسری فلم ہوگی۔

یاد رہے کہ سنجو سے قبل رنبیر کی کئی فلمیں پے درپے ناکام ہوئی تھیں اور یہ خیال کیا جارہا تھا کہ ان کا کیریر ختم ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ عید کے موقع پر سلمان خان کی دوسری فلاپ فلم ہے۔ گذشتہ برس ان کی فلم ٹیوب لائٹ بھی باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی۔


راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں