تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رنبیر کپور نے پاکستان میں کام کرنے کی خبروں پر وضاحت دے دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے پاکستان میں کام کرنے سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا میں سعودی عرب فلم فیسٹیول میں گیا تھا جہاں پاکستانی فلم ساز مجھ سے پوچھ رہے تھے کوئی اچھا موضوع ہو تو آپ اداکاری کریں گے لیکن میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ بات کسی بھی طرح متنازع بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے فلمیں فلمیں ہی ہیں اور آرٹ ایک فن ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا ہے اور پاکستان کے بہت سے فنکاروں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم کو جانتا ہوں جو ہماری فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہیں۔

تاہم اداکار نے کہا کہ فن کسی کے ملک سے بڑا نہیں ہے میرے لیے پہلا میرا ملک ہے لیکن فن کا احترام کرتا ہوں۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں تو میری پہلی ترجیح اپنا ملک ہی ہوگا۔

علاوہ ازیں رنبیر کپور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ریکارڈز پرجیکٹس بنانے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی فلم شمشیرا باکس فلاپ ثابت ہوئی تھی جبکہ بومبے ویلویٹ، بے شرم، سانوریاں، راکٹ سنگھ بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکی تھیں۔

  رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ شردھا کپور بطور ہیروئن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments

- Advertisement -