اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم سنجو نے باہوبلی ٹو کا ریکارڈ توڑ کر ایک اورسنگ میل عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر مبنی اس فلم نے ریلیز کے تیسرے روز ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا باہوبلی کا ریکارڈ توڑ دیا اور تین دن میں ایک سو بیس کروڑ روپے کی کمائی کر لی۔ 

واضح رہے کہ باہو بلی ٹو نے تیسرے دن ساڑھے 46 کروڑ کا کاروبار کیا تھا، راج کمار ہیرانی کی فلم نے تیسرے دن میں 46 کروڑ 71 لاکھ کا کاروبار کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

- Advertisement -

یہ فلم سنجے دت کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے کا کردار نبھایا ہے، جس کے لیے ان پر داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔

فلم میں پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالا نرگس کے روپ میں نظر آئے ہیں، فلم میں دیا مرزا اور سونم کپور نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی انڈسٹری کو ”تھری ایڈیٹس“ اور ”پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں، انڈسٹری میں پہلی بار 200 کروڑ اور 300 کروڑ کا جادوئی ہندسہ ہیرانی ہی نے عبور کیا تھا۔

کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سنجو 400 کروڑ کا ناقابل ہندسہ بھی پھلانگ سکتی ہے۔


فلم سنجو، رشی کپور 25 برس پرانی تصویر سامنے لے آئے


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں