پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

رشی کپور کا اپنے بیٹے سے کیسا رویہ تھا؟ رنبیر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے اپنے والد رشی کپور کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے حیدرآباد میں منعقدہ ’اینیمل‘ کی پری ریلیز تقریب میں اپنے آنجہانی والد رشی کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

نئی آنے والی فلم اینیمل کے مرکزی کردار رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے 3 سال پہلے اپنے والد کو کھودیا ہے، میرے خیال میں ہر وہ شخص جس نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے وہ ہمیشہ یہی محسوس کرتے کہ انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا۔

- Advertisement -

رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

اداکار نے کہا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو میرے والد بہت مصروف ہوتے تھے، ان کا زیادہ تر وقت سیٹ پر گزرتا تھا، وہ ڈبل اور کبھی ٹرپل شفٹ میں شوٹنگ کرتے تھے۔

رنبیر نے کہا کہ ’ان کا زیادہ تر وقت سفر میں گزرتا تھا، اس لیے ہمارے درمیان کبھی دوستانہ رشتہ قائم نہیں ہوسکا، ہم بس کچھ وقت کے لیے گپ شپ کر لیتے تھے، مجھے اپنی زندگی میں اس بات کا بڑا افسوس ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش میں اپنے والد کے ساتھ دوستی کرسکتا اور ان سے باتیں شیئر کرسکتا لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا، میں ان کی بہت عزت کرتا تھا لیکن ہم کبھی دوست نہیں بن سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ میگا ایکشن فلم انیمل کا کردار ان کے والد رشی کپور سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ ان کے والد اسی طرح غصے اور جذباتی انداز میں بات چیت کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

 سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنیبر  کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بوبی دیول نے اس فلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی فلم میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں