تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص ہلاک

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام کو ممبئی میں چترکوٹ اسٹوڈیو میں رنبیر اور شردھا کی آنے والی فلم جو لو رنجن کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے اس کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ منیش دیواشی کے نام سے ہوئی ہے جو رنجن کی فلم کے سیٹ پر لائٹ ٹیکنیشن تھا۔

سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں بظاہر بڑے پیمانے پر بنے ہوئے اسٹوڈیو میں سے آگ لگنے کی وجہ سے کافی دھواں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب آگ لگنے کے وقت رنبیر اور شردھا کی سیٹ پر موجودگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا، واضح رہے کہ سیٹ پر آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

Comments

- Advertisement -