تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

رنبیر اور عالیہ کی فلم کا گانا پاکستانی گانے کا چربہ نکلا

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’برہماسترا‘ کا گانا ’کیسیرا‘ پاکستانی گانے کا چربہ نکلا۔

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر فلم ’برہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ان کی پہلی فلم کا گانا ’کیسریا‘ دیرینہ انتظار کے بعد گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔

گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کیسریا کو اب تک 20 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

بھارت میں اس گانے کی دھوم مچی ہوئی ہے لیکن پاکستانی مداحوں نے گانا سنتے ہی اس کی چوری پکڑ لی۔

پاکستانی مداحوں نے گانے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے دیے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد ریلیز کیا گیا فلم برہماسترا کا گانا کیسریا پاکستانی بینڈ ’کال‘ کے مشہورِ زمانہ گانے ’لاری چھوٹی‘ کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے جو اس بڑے بجٹ کی فلم کو زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ کال بینڈ کے گانے لاری چھوٹی کو 2007 میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی فلم ’ایک چالیس کی لاسٹ لوکل‘ میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -