تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

رنبیر کپور نے ’شمشیرا‘ کی ناکامی کی وجہ داڑھی کو قرار دے دیا

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی فلم ’شمشیرا‘ کی ناکامی کی وجہ داڑھی کو قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ریڈ سی فلم فیسٹیول شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

رنبیر کپور نے فلم ’شمشیرا‘ کی ناکامی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کی سب سے مشکل فلم رہی اور باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال کلب بارسلونا کی عالیہ اور رنبیر کو والدین بننے پر مبارکباد

 

View this post on Instagram

 

A post shared by प (@rkhugefanp1)

’فلم میں میں نے داڑھی رکھی۔ گرمی میں شوٹنگ کے دوران داڑھی چپکی ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسا چہرہ پگھل رہا ہو۔‘

یاد رہے کہ 22 جولائی کو ریلیز ہونے والی ’شمشیرا‘ کا بجٹ 1.5 ملین (بھارتی روپے) تھا لیکن اس نے صرف 63.58 کروڑ کا بزنس کیا۔

فلم میں اپنے قبیلے کو بچانے کی کوشش میں شمشیرا شدھ سنگھ کے ہاتھوں مارا جاتا ہے اور بعد میں لوگ اسے غدار کہتے ہیں۔ سالوں بعد شمشیرا کا بیٹا والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اپنے قبیلے کو دوبارہ متحد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Baby RAHA (@ranlia_shipper)

تقریب میں رنبیر کپور نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’جگا جاسوس‘ ایک شاندار پروجیکٹ تھا جسے میں نے پروڈیوس کیا، اس کی کہانی تو دلچسپ تھی لیکن باکس آفس پر نہیں چل سکی۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ یہ میرے کیریئر کی واحد فلم ہے جس کی ناکامی پر مجھے تکلیف ہوئی۔

Comments

- Advertisement -