معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہدا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رندیپ ہدا اپنی نئے آںے والی سیریز ’انسپکٹر اوی ناش‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے اسپتال میں رندیپ ہدا کی گھٹنے کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔
رندیپ ہدا تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں چند دنوں میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔
اداکار کے دوستوں کے مطابق رندیپ ہدا کو گزشتہ ماہ سیریز کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو یکم مارچ کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اداکار کے اس گھٹنے کی سرجری کی گئی جسے ماضی میں فلم رادھے کے دوران زخمی ہونے پر آپریٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رندیپ ہدا متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں کک، رادھے، ہائی وے نمایاں ہیں۔