کراچی : شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تین رینجرز اہلکاروں میں سے ایک دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار اور رات گئے پیٹرولنگ میں مصروف رینجرز کی موبائل میں اس وقت ہوا، جب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رینجرز کی موبائل سے ٹکرائی تھی۔
- Advertisement -
پولیس کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو رات ہی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل پل پر ٹریفک حادثے میں زخمی رینجرز اہلکار دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ زخمی دو رینجرز اہلکاروں سمیت چھ افراد زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رینجرز اہلکار کی شناخت حوالدار طفیل کے نام سے ہوئی ہے۔