کراچی : رینجرز نے شہر قائد میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 23ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں سیاسی کارکنان کے علاوہ بھتہ خور، منشیات فروش اور ڈکیتی کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرکے 23ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملزمان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ متعدد ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ترجمان کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، غیرقانونی اسلحہ خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔