تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی / حیدرآباد : رینجرز نے کراچی میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اےاین ایف نے حیدرآباد کے فتح چوک سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کیا جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے رینجرز ترجمان نے حالیہ کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چھینا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کلاکوٹ سے لیاری گینگ وار کے ملزم نوشاد عرف نانو گرفتار کیا ہے۔

مذکورہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گلشن اقبال سے چار ملزمان گرفتار کیے گئے جو لوٹ مار، ڈکیتی اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے دو ملزمان کو گرفتار کیا،یہ ملزمان شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے حیدرآباد کے فتح چوک میں کامیاب کارروائی کرکے، دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

اےاین ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضےسے دو کلو حشیش اورڈیڑھ کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی، اس کے علاوہ ملزمان سے موٹرسائیکل اور رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -