جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

رینجرز کی منگھو پیر میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں منگھو پیر کے علاقے خیرآباد میں رینجرز کے  ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران  4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں آپریشن شروع کیا، دوران آپریشن دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھیوں کے فرار ہوجانے کے بعد رینجرز نے آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ’’رینجرز کو دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘‘۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ’’ہلاک ہونے والے دہشت گرد 14 اگست کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے‘‘۔

دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں موجود ہوٹلوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا گیا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں