کراچی : رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کریکر حملوں میں ملوث ملزم کامران عرف کامو کو شاہ فیصل سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار سید احمد حسین اور عبداللہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزم کامران کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں پر ہونے والے حالیہ کریکر حملوں میں ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ کامران عرف کامو کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے اور ملزم شہر میں بدامنی پھیلانے کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
قبل ازیں رینجرز نے چوکیوں پر حملوں میں مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے تین ارکان سید احسن عرف ایس پی، عبداللہ صدیقی عرف پاگل اور اسد اللہ صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں : رینجرزچوکیوں پرحملوں میں ملوث ملزمان کا اعتراف جرم
واضح رہے کہ رینجرز نے تینوں ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا ہوا ہے۔