رینجرزاورفوج کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کا اختیارحاصل -
The news is by your side.

Advertisement

رینجرزاورفوج کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کا اختیارحاصل

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے الیکشن کمیشن نے رینجرزاور فوج کے کمانڈ نگ آفیسرکو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ حکومتوں سے رابطہ کرلیا ہے اورانتخابات کے دورا ن سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیکورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رینجرزاور فوج کے کمانڈ نگ آفیسرکو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے رینجرزاورفوجی اہلکاروں کوکسی بھی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کا اختیاربھی دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں مداخلت پرفوری کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کے تحت رینجرزاورفوج الرٹ رہیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں