The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب

سیاسی جلسوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی اضافی نفری بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی زیرصدارت اسلام آبادمیں جلسوں سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے بھی شرکت کی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جلسوں سے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے انتظامیہ یقینی بنائےکہ جلسے مختص کردہ مقامات پرہی ہوں۔

اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے پنجاب اور کےپی سے اضافی نفری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی امن و امان کو یقینی بنانےکیلئے رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کی جارہی ہے۔

سیاسی جلسوں کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

اس موقع پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ حکومت شہریوں کےتحفظ کیلئےہرآئینی راستہ اختیار کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں