site
stats
سندھ

سیاسی جماعت کے سربراہ کے بیانات‘ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں: رینجرز اعلامیہ

کراچی: ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقاریر کراچی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاجروں اور صحافیوں کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رینجرز ترجمان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے بیرونِ ملک مقیم سربراہ کے بیانات کراچی میں قیامِ امن کی راہ میں چیلنج بن رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ تقاریر میں سیاسی رہنما کی جانب سے ایک خاص طبقے اور طلبہ کو اکسایا گیا کہ وہ ریاستی اداروں، صحافتی اداروں، فنکاروں اور تاجروں پر حملے کرکے بدامنی کو ہوا دیں۔

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھمکی زدہ تاجروں اور صحافیوں کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی، شاپنگ سنٹرز اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع یا فوری مدمد کے لیےرینجرز ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، ہیلپ لائن نمبر1101 ہے۔

ran

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top