The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم‘ رابطہ کمیٹی کے رکن اظہارخان گرفتار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کورینجرز نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل رینجرز نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں واقع ایک گھر پرچھاپہ مار کر گرفتارکیا ہے۔

اظہار خان ایم کیو ایم کے ایک اوررکن عبدالحسیب کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کرنے گئے تھے جب رینجرز نے انہیں اپنی تحویل میں لیا۔

چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کواپنی تحویل لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اظہاراحمد خان ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے اوراس سے قبل پارٹی ٹکٹ پر سائٹ ٹاؤن کے ناظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہار خان ایک طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم تھے اورحال ہی میں لندن سے کراچی واپس آئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور قمرمنصور کو بھی رینجرز حراست میں لے چکی ہے جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں