رینجرز کا عزیز آباد میں چھاپہ، پانچ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

رینجرز کا عزیز آباد میں چھاپہ، پانچ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز کی تحویل میں موجود ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر رینجرز کا کراچی کےعلاقےعزیزآباد میں چھاپہ، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کاشف عرف ڈیوڈ نامی مبینہ ٹارگٹ کلر کی کی نشاندہی پرعلی الصبح نائن زیروکےقریب ٹارگٹڈکارروائی کی اور پانچ مشتبہ افرادکو حراست میں لےکر بڑی تعدادمیں جدید اسلحہ برآمدکرلیا۔

عزیز آباد کے علاقے میں واقع مور پارک کے قریب رینجرز کی بھاری نفری نے صبح سویرے ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کیا اوراس موقع پر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کے بعد ایک مکان پر چھاپہ مارکاروائی کی۔

رینجرزکے کرنل فیصل نےسرچ آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایاکہ ٹارگٹ کلرکاشف عرف ڈیوڈکوگزشتہ رات گرفتارکیاگیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کاتعلق ایم کیوایم سے ہے اوراس کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہےاورسرچ آپریشن میں رینجرزکی وردیاں بھی ملی ہیں۔

رینجرز کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں جدید کلاشنکوف گنیں، دستی بم،  ایل ایم جیز، آر پی جی سیون، راکٹ لانچرز، گولہ بارود اور بھاری مقدارمیں گولیاں شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی رینجرزعزیزآباد کے علاقے میں متعدد بار آپریشن کیا گیا ہے جن میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم معظم علی سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

گزشتہ سال رینجرز نے عزیز آباد کے قلب میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے سیاسی مرکز نائن زیرو پرچھاپہ مار کاروائی کی تھی جس میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھااوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں