کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ ملزم گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

کراچی : شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں گلشن اقبال ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورسنگین جرائم میں ملوث ملزم وصی الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز سندھ نے ملزم کی ساتھی سمیت واردات کی فوٹیج جاری کردی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر11ستمبرکوواردات کی تھی، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں‘ 6 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 ستمبرکو رینجرز نے کراچی کے علاقے محمود آباد اور فیروز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا تھا۔

کراچی: رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو شہرقائد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں