The news is by your side.

Advertisement

کراچی : رینجرز کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

کراچی : سندھ رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں منشیات فروشوں اور مختلف کارروائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

رینجرز نے ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان میں ڈکیٹ، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان میں محمد فیصل عرف راشد، عبید علی، عبد اللہ، جمعہ خان، محمد شریف، محمد عادل، صفدر علی، فاروق، کاشف علی اور کامران عرف بلوچ شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 12 مشتبہ افراد گرفتار


یاد رہے کہ گذشتہ روز رینجرز نے  پولیس کے ہمراہ کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں آپریشن کیا تھا، سرچ آپریشن میں 12 مشتبہ افراد حراست میں لیے تھے۔

ایس ایس پی وسطی کے مطابق عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک سو چار گھروں کی تلاشی لی۔

سرچ آپریشن کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیا گیا، سرچ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں