منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم لندن کے 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 18 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 4 کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے.

تفصیلات کے مطابق چھاپا مارک کارروائیاں نارتھ کورنگی انڈسٹریل ایریا، نیو کراچی، سعید آباد اور لیاری میں کی گئی اور حراست میں لیے گئے ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث تھے.

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم عبد اللہ عرف ٹینکی کا تعلق کالعدم انتہا پسند تنظیم سے ہے اور ملزم بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے جسے مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے.

- Advertisement -

ایک اور کارروائی میں کورنگی، نیوکراچی اور سعید آباد سے حسن امام، کاشف حسن، فرحان دانس اور ندیم عرف ٹونی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، گاڑیاں جلانے اور بھتہ خوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ تیسری کارروائی کھو کھراپار اور میمن گوٹھ سے کی گئی جہاں سے راشد عرف سالاری اور سرفرازعرف چپو گرفتار کو کیا گیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں.

سندھ رینجرز نے ایک اور کارروائی میں بلدیہ اور نیوکراچی سے بالترتیب ڈکیت شہاب الدین عرف شابو اور ذیشان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جب کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور عوامی کالونی سے حراست میں لیے گئے 2 ملزمان لینڈ گریبنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ہیں.

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مدینہ کالونی غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہری، ماڈل کالونی، میمن گوٹھ اورعوامی کالونی سے 6 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا.

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے 18 ملزمان سے 16 کو پولیس جب کہ 2 منشیات فروشوں کو ایف آئی اے اور اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا سکے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں