site
stats
سندھ

رینجرز کارروائی، ایم کیوایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی : ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے چھاپا مار کارروائی میں 3 ٹارگٹ کلرز سمیت تین ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھتہ خور،ٹارگٹ کلرز اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق چھاپا مار کارروائی کے دوران کراچی علاقوں گلبرگ اور رضویہ سوسائٹی سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ملوث میں تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار تین ملزموں کے نام محمد سلیم، محمد سعد عرف پٹھان اور فیصل عرف چم چم ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ لندن سے موصول ہونے والی ہدایات پر مخالفین کو قتل اور شہر کا امن خراب کیا کرتے تھے۔

علاوہ ازیں رینجرز نے کورنگی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھروالوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وحید مراد، عدنان اور نصر اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ اس کے علاوہ مبینہ ٹاﺅن میں ایک چھاپا کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم ملوث ملزم محمد ایاز کو بھی گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top