بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

رینجرز، ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے تین 3 دہشت گردوں سمیت 9 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کرلی ہیں.

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالخلافہ میں قیام امن کے لیے سندھ رینجرز کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس حوالے سے تازہ دم کارروائی میں 9 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے 3 کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان کی شناخت عبد العزیزعرف بابے، محمد احسان عرف ملاح اور محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں عوامی کالونی اور بریگیڈ کے علاقوں سے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتارکیا گیا ہے جو ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں اور اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں سے مال و زیور چھیننے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے بری تعداد اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی ہیں جب کہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں