رینجرز نے جامعہ کراچی سے پانچ افراد گرفتار کرلیے -
The news is by your side.

Advertisement

رینجرز نے جامعہ کراچی سے پانچ افراد گرفتار کرلیے

کراچی: رینجرز نے آج جامعہ کراچی میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے جرائم کے مختلف واقعات کی تفتیش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ رینجرزکی بھاری نفری نے آج جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک کو گھیرے میں لے کرچھاپہ مار کاروائی کی جس میں پانچ افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والے افراد میں نوید صدیقی، ذیشان امین، ریحان، زوہیب اور شانی محمود حسین شامل ہیں۔

رینجرزنے مذکورہ بالا افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم افراد کے لئے منتقل کردیا گیا، ملزمان سے مختلف واقعات کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔

یونی ورسٹی انتظامیہ نے پانچ افراد کی حراست کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتاری کی وجوہات تاحال بیان نہیں کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں