The news is by your side.

Advertisement

رینجرز کی چھاپا مار کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

کراچی : سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور قتل کی وارداتوں میں 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے حیدری اور لانڈھی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مختلف مقدمات کے سلسلے میں تفتیش کا عمل جا ری ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری سے ایم کیوایم لندن سےتعلق رکھنےوالے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ملزمان علی عرف زیدی علی موٹا، ذاکرعرف ذاکربابا اور یونس عرف دنبہ شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف ٹھوس شوہد موجود ہیں۔

دوسری جانب رینجرز نے لانڈھی سے 2 ملزمان عابدعرف تاؤ اور محمد عرف کالے خان کو بھی گرفتار کیا ہے جو ڈکیتی سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

خیال رہے رمضان ماہ میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول پانے کے لیے پولیس اور رینجرز نے گشت اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کردیا ہے اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں جس کےباعث شہریوں نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں