The news is by your side.

Advertisement

بچوں کے اغواء اور قتل میں ملوث افراد سمیت 9 خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی : سندھ رینجرز نے ایم کیوایم لندن کے کارکنان سمیت سے 9 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں امن وامان کے استحکام کے لیے سندھ رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران 9 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق خواجہ اجمیرنگری سے ایم کیوایم لندن کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کی شناخت ظہیر احمد، اور حامد عرف ماموں کے ناموں سے ہوئی ہے اور جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ہڑتالوں کے دوران ہوائی فائرنگ اور دکانیں بند کرانے میں ملوث ہیں.

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اتحاد ٹاؤن سے اقدامِ قتل کے 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جو بچوں کے اغواء، قتل اور دیگر جرائم میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان میں فیصل، محمد حفیظ، اللہ دتا، اور محمدعرفان شامل ہیں.

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ناظم آباد اور اتحاد ٹاؤن سے راہزنی میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان آصف جدون، محمد کاشف، محمد حسین سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں.

ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ پولیس تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے جو مقدمات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش کریں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں