site
stats
سندھ

رینجرز کارروائی، اہلسنت و الجماعت کے رہنما صہیب ندیم گرفتار

کراچی : رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور شراب کی بوتلیں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے رات گئے ناگن چورنگی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کے دوران اہلسنّت والجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

صہیب ندیم کو فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات میں تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اس سے قبل اہلسنت و الجماعت کے سیکرٹری جنرل تاج حنفی کو حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا تھا۔

جب کہ دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن میں کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں،ملزمان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

دریں اثناء اللہ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کر گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے 144 شراب کی بوتلیں برآمد بھی کی گئی ہیں،ملزمان کو سپر ہائی وے تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top