The news is by your side.

Advertisement

اسٹیل ٹاؤن سے جسمم اور ناظم آباد سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی : سندھ رینجرز نے آج چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤں سے 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ناظم آباد سے بھی ایک ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کے استحکام اور قیام امن کو پائیدار بنانے کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے تین اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو دہشت گردی کی کئی واردات میں سہولت کار کے طور پر شریک رہے ہیں جب کہ دیگر جرائم میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسٹیل ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم قوم پرست دہشت گرد جماعت جسقم سے ہے جن کے کراچی میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد موجد ہیں اسی طرح ناظم آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور راشد چارلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحے کی خریداری اوردیگرمقدمات میں ملوث ہے اور بھتہ خوری سمیت جبری کھالیں جمع کرنے کے الزام میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم راشد چارلی سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں