The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے ایم کیوایم کا سیکٹرانچارج گرفتار، متعدد جرائم کا اعتراف

کراچی: شہر کے نواحی علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتارکرلیا، ملزم نے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں اعتراف کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گذشتہ روزسرجانی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ریحان عرف بہاری کو گرفتار کیا جو کہ متحدہ قومی موومنٹ سرجانی کا سیکٹر انچارج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریحان نامی اس ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہےاوراس نے دورانِ پارلیمنٹ پولیس اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم سرجانی میں ٹارگٹ کلنگ کی مختلف ٹیمیں چلاتا تھا اور ان کو اسلحہ بھی فراہم کرتا تھا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم ریحان بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان ، ہوائی فائرنگ، کھالیں چھیننے اورچائنہ کٹنگ میں بھی ملوث ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں