The news is by your side.

Advertisement

رینجرزکی کراچی میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی : سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ2019 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مذکورہ ملزمان نے 20 مئی 2019 کو بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں ہائی فلائی سی این جی پمپ پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی۔

ملزمان کی گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد عمل میں جس میں ملزم تابش ندیم اور محمد یاسر علی کو 19 جون 2019 کو بفرزون نزد گلزار مدینہ مسجد کے پاس ایک کلینک پر ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ درج بالا ملزمان کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں