The news is by your side.

Advertisement

رینجرزنے بھاری تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد کرلیا، چارملزمان گرفتار

کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،رینجرز نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندھی پر زمین میں دفنایا گیا اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔ ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑ لائن، سٹی کورٹ، اور بزرٹا لائن میں کارروائیاں کرتے ہوئے عسکری ونگ کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز نے ایک اور کارروائی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں دفنایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندھی پر کی گئی جس کا تعلق عسکری ونگ سے ہے۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 18 ایس ایم جی، کلاشنکوف، 7اور 8 ایم ایم ہتھیار شامل ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں