The news is by your side.

Advertisement

رینجرز کے چھاپے : کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی : رینجر ز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا، صدر میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

 ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر، ایف ایریا، شاہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں جہاں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور ڈکیتوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.

دوسری جانب ترجمان رینجرز نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ کچھ بہروپیے خود کو رینجرز کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے مختلف بہانے سے چندہ یا عطیات مانگ رہے ہیں.

اگر کوئی فرد رینجرز کے نام پر رقم یا کوئی دیگر مطالبات کرے تو اس کی فوری اطلاع رینجرزکو دیں۔پریڈی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں