کراچی: رینجرز کا چوری کاسامان بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: رینجرز کا چوری کاسامان بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

کراچی: سندھ رینجرز نے چوری کاسامان بیچنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس، اجلاس میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی ڈی جی، سیکٹر کمانڈرز، ڈی آئی جیز کی شرکت، اجلاس میں بھتہ خوری ،اغوا برائے تاوان،اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتیوں کی وارداتوں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی نگرانی کی جائے گی اور انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، اجلاس میں ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں