جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سلیم شہزاد کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے: رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ نے کہا ہے کہ سلیم شہزاد کے دستاویزات میں لکھا ہے وہ کینسر کے مریض ہیں،اُن کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے.

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کےعلاج و معالجے کا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت بھی زیر سماعت آئی.

مزید پڑھیں:ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ نے دلائل مکمل کرلیے ہیں جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے.

رینجرز کے وکیل نے کہا کہ سلیم شہزاد کے دستاویزات میں لکھا ہے وہ کینسر کے مریض ہیں،انہیں جیل میں طبی سہولت دی جا رہی ہے،اُن کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، اس کے ساتھ ہی کینسر کے مرض کی تصدیق کے بعد علاج کی اجازت دی جائے.

سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت پرفیصلہ11 مارچ کو سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:انسدادِ دہشتگردی عدالت کا ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو جیل بھیجنے کا حکم

سلیم شہزاد اس مقدمے میں رینجرز کے وکیل اور پولیس کے تفتیشی افسر ایک دوسرے مد مقابل ہیں، رینجرز کے وکیل کے مطابق تفتیشی افسر نے اس کیس کو شروع سے نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں بہت سے ناملزد ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں