The news is by your side.

Advertisement

واہگہ بارڈر پر آزادی میوزیم “نوائے رہبراں” کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور: پاک بھارت بارڈر واہگہ پر آزادی میوزیم نوائے رہبراں کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت بارڈر واہگہ پر آزادی میوزیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے پاک بھارت بارڈر واہگہ پر آزادی میوزیم نوائے رہبراں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرشاہد محمود سمیت اعلیٰ سول ، فوجی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

بریگیڈئیر عاصم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی میوزیم کے قیام کا مقصد قیام پاکستان کے دوران قربانیوں کو یاد کرنا اور قیام پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، منصوبے پر دو کروڑ ستر لاکھ روپے لاگت آئی ہے، آزادی میوزیم میں تین ہال میڈیا گیلری، آزادی ہال اور رینجرز ہال تعمیر کئے گئے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میوزیم کا تعمیراتی کام نوجنوری دوہزار سولہ کو شروع کیا گیاجس کی عمارت کا ڈھانچہ اپریل میں مکمل کیا گیا، آزادی میوزیم نوائے رہبراں کو تئیس مارچ کو عام عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

میوزیم کا نام مشہور زمانہ ڈرامہ نگار انور مقصود نے تجویز کیا، میوزیم میں شامل میڈیا لائبریری میں تحریک آزادی کے حوالے سے فلمیں نشر کی جائیں گی

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں