site
stats
پاکستان

کراچی: رینجرز کا شاپنگ سینٹرز میں ڈرل آپریشن

کراچی: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں رینجرز کی جانب سے امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی ڈرل آپریشن کیا گیا۔

رینجرز اعلامیے کے مطابق شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر اور اطراف میں ڈرل آپریشن کیا گیا جس میں نئی حکمت عملی کی روشنی میں جوانوں نے حصہ لیا۔

پڑھیں: عوام زکوٰۃ وفطرہ مستحق افراد کودیں، رینجرز

رینجرز کی جانب سے طاروق روڈ، صدر، بہادر آباد میں نئی حکمت عملی کے تحت سرچنگ بھی کی گئی، آپریشن کے دوران رینجرز کے ہمراہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود تھا۔

یاد رہے رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت بازاروں میں خصوصی دستے اور شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top